افغانستان میں امن خطے کی ترقی کے لئے ناگزیر ہے، محمود قریشی

پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے معاشی ترقی کیلئے خطے میں امن کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے معاشی ترقی کیلئے خطے میں امن کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

محمود قریشی نے اسلام آباد میں عالمی لیڈرزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پلوامہ حملے کے بعد سیاسی مقاصد کیلئے جنگی ماحول پیدا کیا، وزیراعظم عمران خان نیشنل ایکشن پلان پرمکمل عمل درآمد کے لیے پرعزم ہیں اور دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے تمام جماعتیں آگے آئیں۔ شاہ محمود نے کہا کہ ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ترجیح اقتصادی بحالی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستانی یہاں رہیں اورانہیں اقتصادی ترقی کے بہترین مواقع میسرہوں۔  محمود قریشی نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ افغانستان میں امن ہمارے خطے کی تعمیروترقی کے لئے ناگزیر ہے اس لیے ہم مستقلاً افغان امن عمل کے لیے سہولت کار کا ادا کررہے ہیں۔

News Code 1888800

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 6 =