امریکی سپیکر کی ٹرمپ کے مواخذے کی مخالفت

امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کی مخالفت کر دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کی مخالفت کر دی۔ نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے نینسی پلوسی کا کہنا ہے کہ بطور صدر ٹرمپ پر شبہات ہیں لیکن انکا مواخذہ نہیں چاہتی، مواخذہ امریکہ کو تقسیم کی جانب لے جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس قابل ہی نہیں کہ انکا مواخذہ بھی کیا جائے، ایسا اقدام اس وقت تک نہیں اٹھانا چاہیئے جب تک اس کے لئے مجبور نہ ہو جائیں، میں نہیں سمجھتی کہ ٹرمپ امریکی صدارت کیلئے اہل ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ اخلاقی، ذہانت کے اعتبار سے صدارت کے اہل نہیں۔

News Code 1888777

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 5 =