مہر خبررساں ایجنسی نے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے، کہ یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ وحشیانہ اور ظالمانہ جنگ کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب مغربی ہتھیاروں کے ذریعہ یمن کے عرب مسلمانوں کا قتل کررہا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے صوبہ حجہ کے علاقہ کشر میں سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی بہیمانہ بمباری کے نتیجے میں 20 بچوں اور خواتین کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب یمن میں انسانی جقوق کی واضح خلاف ورزی کررہا ہے اور مغربی ممالک کے ہتھیاروں سے یمن کے عرب مسلمانوں کا بہیمانہ طور پر قتل عام کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی مدعی یمن میں سعودی عرب کے بھیانک جرائم پر اپنی آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ وحشیانہ اور ظالمانہ جنگ کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب مغربی ہتھیاروں کے ذریعہ یمن کے عرب مسلمانوں کا قتل کررہا ہے۔
News Code 1888745
آپ کا تبصرہ