میانمار میں پولیس پر حملے میں 9 اہلکار ہلاک

میانمار کی مغربی ریاست راکھائن میں پولیس اہلکاروں پر ہونے والے ایک حملے میں 9 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میانمار کی مغربی ریاست راکھائن میں پولیس اہلکاروں پر ہونے والے ایک حملے میں 9 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

حملہ راکھائن کے دارالحکومت سیتوی سے شمال میں قائم ایک گاؤں یوئےتایوکے میں کیا گیا۔ ایک سینئر پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر بتایا کہ حملے میں 9 اہلکار ہلاک ہوئے، ایک زخمی ہے جبکہ ایک اہلکار لاپتہ ہے۔ پولیس ذرائع کی جانب سے افشا کی جانے والی معلومات میں بتایا گیا کہ حملہ آور جاتے ہوئے پولیس اہلکاروں کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس میانمار کی شمالی ریاست رخائن میں مسلمانوں کے قتل عام کے بعد 7 لاکھ 20 ہزار سے زائد روہنگیا مسلمان ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے تھے۔ جس کے بعد اقوام متحدہ کی تحقیقاتی کمیٹی نے میانمار میں نسل کشی میں ملوث اعلیٰ فوجی حکام کے خلاف مقدمات قائم کرنے کا مطالبہ کیا تھا تاہم میانمار کی حکومت نے اس مطالبے کو مسترد کردیا تھا۔

News Code 1888728

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =