تیونس میں سرکاری اسپتال میں 11 نوزائیدہ بچوں کی ہلاکت، وزیر صحت مستعفی

تیونس کے وزیرصحت عبدالروف شریف 24 گھنٹے کے دوران 11 بچوں کی اسپتال میں ہلاکت پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تیونس کے وزیرصحت عبدالروف شریف  24 گھنٹے کے دوران 11 بچوں کی اسپتال میں ہلاکت پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

تیونس کے سرکاری رابطہ میٹرنٹی اسپتال میں 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 11 نوزائیدہ بچے آکسیجن کی کمی کے باعث ہلاک ہوگئے، جس پر وزیرصحت نے ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا۔ وزیرصحت عبدالرؤف شریف نے 4 ماہ قبل ہی عہدہ سنبھالا تھا، رابطہ میٹرنٹی اسپتال ریاست کے زیر انتظام چلنے والا ادارہ ہے۔ وزیراعظم یوسف شاہد نے سرکاری اسپتال میں نوزائیدہ بچوں کی ہلاکت پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، تحقیقاتی کمیٹی طبی مراکز، اویات اور  حفظان صحت کے اقدامات کا جائزہ لے گی۔

News Code 1888727

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 1 =