بھارتی حکومت اور میڈیا عالمی برادری کو گمراہ کررہے ہیں، پاکستان

پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت اور بھارتی میڈیا عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے لیے غلط معلومات پھیلانا بند کریں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت اور بھارتی میڈیا عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے لیے غلط معلومات پھیلانا بند کریں۔

پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت اپنی ناکامی اور شرمندگی چھپانے اور مقامی سیاسی فوائد کے لیے جھوٹا پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے پلوامہ حملے کے الزام کو مسترد کیا، پلوامہ حملہ ایل او سی سے دور ہوا جس میں مقامی بارود اور گاڑی استعمال ہوئی اس کے باوجود وزیر اعظم نے تحقیقات میں تعاون کی پیش کش کی۔ترجمان نے کہا کہ بھارت نے 26 فروری کو عالمی قوانین کی خلاف وزری کرتے ہوئے بالاکوٹ میں حملے کی کوشش کی جواب میں 27 فروری کو پاکستان نے اپنے دفاع کا حق استعمال کیا اور پاکستان نے اپنی فضائی حدود سے نان ملٹری اہداف کو نشانہ بنایا جس میں پاکستان نے جان بوجھ کر جانی و مالی و نقصان نہیں کیا، بھارتی طیاروں نے دوسری مرتبہ بھی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تاہم پاک فضائیہ نے ان طیاروں کا مار گرایا اور بھارتی پائلٹ کو گرفتار بھی کیا۔

News Code 1888722

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 8 =