میکسیکو میں نائٹ کلب میں فائرنگ، 15 افراد ہلاک

میکسیکو میں ایک نائٹ کلب میں فائرنگ سے 15 افراد ہلاک جب کہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میکسیکو میں ایک نائٹ کلب میں فائرنگ سے 15 افراد ہلاک جب کہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ میکسیکو کے شہر گواناجواٹو کے ایک نائٹ کلب میں اسلحے سے لیس ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے 15 افراد ہلاک، متعدد افراد زخمی ہو گئے جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق اسلحے سے لیس ملزم تین گاڑیوں میں آئے، کلب میں داخل ہوتے ہی گولیوں کی بوچھاڑ کردی جس کے نتیجے میں 15 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے اور با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ خوفناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی تاہم ملزمان کے بارے کچھ پتہ نہ چل سکا جب کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

News Code 1888721

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 8 =