مہر خبررساں ایجنسی روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم امریکہ کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اردن کے بادشاہ اس سفر میں امریکی صدر، امریکی کانگریس کی مختلف کمیٹیوں کے اراکین اور دیگر اعلی امریکی حکام سے ملاقات کریں گے۔ اس سفر میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط و مستحکم بنانے اور مسئلہ فلسطین کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم امریکہ کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔
News Code 1888716
آپ کا تبصرہ