بالاکوٹ کی فضائی کارروائی فوج کی اقدار کے خلاف ہے، سابق بھارتی نیول چیف

بھارتی بحریہ کےسابق سربراہ ایڈمرل ریٹائرڈ رام داس نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ افواج سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ ہوں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی بحریہ کےسابق سربراہ ایڈمرل ریٹائرڈ رام داس نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ افواج  سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ ہوں۔

بھارتی بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل ریٹائرڈ رام داس نے الیکشن کمیشن کو لکھے خط میں وزیراعظم مودی کے رویے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  بھارتی فوج ہمیشہ سے غیر سیاسی اور سیکولر اقدارکی حامل رہی ہے لیکن حالیہ واقعات میں فوج کے سیاسی استعمال سے فوج میں ہندو انتہا پسندی پھیلنے کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

ایڈمرل ریٹائرڈ رام داس نے انکشاف کیا کہ بالاکوٹ کارروائی ووٹروں کو لبھانے کے لیے کی گئی، صرف سیاسی فائدے کے لیے پاکستان میں کارروائی کی گئی جس کے لیے بھارتی فضائیہ کاغلط استعمال کیا گیا تھا، بالاکوٹ کی فضائی کارروائی فوج کی اقدار کے خلاف ہے۔

بھارتی بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل رام داس نے الیکشن کمیشن سے ایسے اقدامات اُٹھانے کا مطالبہ کیا جس سے کوئی سیاسی جماعت جنگجو والا پیغام یا جنگ پر بغلیں بجانے کا کام نہ کرے تاکہ فوج کے سیاسی فائدے اُٹھانے کے عمل کو روکا جا سکے ورنہ یہ آگ سب کو جلا دے گی۔

News Code 1888709

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 8 =