بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات ہماری ترجیح ہے، فواد چوہدری

پاکستانی وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات اور افغانستان میں قیام امن ہماری حکومت کی 2 اہم ترین ترجیحات ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان اخبار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات اور افغانستان میں قیام امن ہماری حکومت کی 2 اہم ترین ترجیحات ہیں۔ روسی نشریاتی ادارے ’آر ٹی‘ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم خطے میں تنازع کی جانب دیکھنے کے بجائے مسائل کے پر امن حل کی جانب توجہ مرکوز رکھنا چاہتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب یہ تاثر عام ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی انتخابات کے لیے جنگ کا ماحول پیدا کررہے ہیں جس کی وجہ سے امن کا راستہ نہایت دشوار ہوتا جارہا ہے اس لیے ان کوششوں کے دوبارہ آغاز کے لیے ہم بھارتی انتخابات ختم ہونے کا انتظار کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت پڑوسی ہیں، ہم نے خطےمیں امن کے لیے اقدامات کیے ہیں، ہمارا پہلا آپشن ہے کہ 70 سال میں ہم آپس میں 3 جنگیں لڑ چکے ہیں تو ایک اور جنگ لڑسکتےہیں، دوسرا آپشن ہے کہ ہم ایک دوسرے کو کمزور کرنے کے لیے کام کرتے رہیں جب کہ تیسرا راستہ یہ ہے کہ ہم مل کر بات کریں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پارٹنر بن جائیں، ہم بھارت کو تیسرے آپشن کی پیشکش کررہے ہیں، اس کے علاوہ ہم کیا کرسکتے ہیں۔

News Code 1888707

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 4 =