پاکستان میں زہریلا کھانا کھانے سے 4 افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی گھر کے 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی گھر کے 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق زہریلا کھانا کھاکر مرنے والوں میں ماں اور تین بیٹیاں شامل ہیں جن کی لاشوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی گئی ہے، دیکھا جائے گا کہ واقعہ قتل ہے یا خودکشی، اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جس کے بعد ہی موت کی دیگر وجوہات سامنے آئیں گی۔

News Code 1888694

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 6 =