میکسیکو میں سڑک حادثے میں 25 تارکین وطن ہلاک

جنوبی میکسیکو میں ایک مال بردار ٹرک سڑک سے پھسل گیا جس کے نتیجے میں 25 تارکین وطن ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی میکسیکو میں ایک مال بردار ٹرک سڑک سے پھسل گیا جس کے نتیجے میں 25 تارکین وطن ہلاک ہوگئے ہیں۔ میڈیار پورٹس کے مطابق ٹرک پھسلنے سے پیش آنے والے حادثے میں 30 افراد بھی زخمی ہوگئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق امکان ہے کہ ٹرک ایک مکینیکل خرابی کے باعث سڑک سے پھسل گیا تھا۔حکام کے مطابق واقعے میں ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق وسطی امریکی ممالک سے تھا۔

News Code 1888692

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 12 =