بہرام قاسمی فرانس میں ایران کے نئے سفیر مقرر

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ کی تجویز اور صدر حسن روحانی کی منظوری کے بعد ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی کو فرانس میں ایران کا نیا سفیر تعینات کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ کی تجویز اور صدر حسن روحانی کی منظوری کے بعد ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی کو فرانس میں ایران کا نیا سفیر تعینات کیا گیا ہے۔ بہرام قاسمی گذشتہ دو سال سے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔ وہ اس سے قبل اسپین، اٹلی اور ایئر لینڈ میں ایران کے تام الاختیار سفیر رہ چکے ہیں ۔ بہرام قاسمی مغربی یورپ کے ڈآئریکٹر کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔

News Code 1888686

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 15 =