مودی نے الیکشن کیلئے بھارت میں پاکستان کیخلاف نفرت کو ہوا دی، عمران خان

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن میں کامیابی کے لیے نریندر مودی نے پاکستان کیخلاف جنگ کا ماحول بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن میں کامیابی کے لیے نریندر مودی نے پاکستان کیخلاف جنگ کا ماحول بنایا۔

عمران خان نے تھر پارکر سندھ کے علاقے چھاچھرو کے عوام میں صحت کارڈز تقسیم کیے۔ اس موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نریندر مودی کی سیاست انسانوں کو تقسیم کرنا اور نفرتیں پھیلانا ہے اس لیے  پلوامہ کے بعد کشمیریوں کے ساتھ ظلم کیا اور مشتعل ہجوم نے مسلمانوں پر تشدد کیا، الیکشن میں کامیابی کے لیے نریندر مودی نے پاکستان کیخلاف جنگ کا ماحول بنایا، ہم نے بار بار واضح کیا کہ جنگ نہیں چاہتے ہم امن چاہتے ہیں اس لیے بھارتی پائلٹ کو رہا کیا، کسی کو کوئی غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے فیصلہ کیا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کسی مسلح گروہ یا کالعدم تنظیموں  کو کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، جب سے ہماری حکومت آئی تو ہم نے اس پر معاملے پر کام کیا۔

عمران خان نے پیپلزپارٹی کی قیادت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک لیڈراپنا نام زرداری سےتبدیل کرکے بھٹو بن گیا، بلاول اور ان کے والد یوٹرن کا مطلب سمجھتے تو مشکل وقت سے نہ گزرتے اورآصف زرداری کرپشن سے یوٹرن لے لیتے تو عدالتوں کے چکر اور نیب مقدمات نہ بھگت رہے ہوتے۔

News Code 1888683

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 2 =