استنبول میں ترکی کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح

ترکی کے شہر استنبول میں ملک کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح کردیا گیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ترک ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے شہر استنبول میں ترکی کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح کردیا گیاہے۔ مسجد کو 6 سال کے عرصے میں مکمل کیا گیا ہےاور اس میں 63 ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے۔ فن تعمیر کی شاہکار مسجد کا ڈیزائن دو خواتین ماہر فن تعمیر نے تیار کیا ہے جو سلطنت عثمانیہ کے طرز تعمیر کی عکاسی کرتا ہے۔ مسجد کو خوبصورت فانوس، دیدہ زیب قالین اور لائٹوں سے سجایا گیا ہے جو اسکی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔

News Code 1888676

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 8 =