ٹرمپ کی سابقہ صدارتی مہم کے سربراہ پال مینا فورٹ کو 47ماہ قید کی سزا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سابقہ صدارتی مہم کے سربراہ پال مینا فورٹ کو ٹیکس چوری اور بینک فراڈ پر 47ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سابقہ صدارتی مہم کے سربراہ پال مینا فورٹ کو ٹیکس چوری اور بینک فراڈ پر 47ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔

مینا فورٹ پر الزام تھا کہ انہوں نے گزشتہ سال یوکرین کے سیاستدانوں سے مشاورت کے دوران حاصل ہونے والی لاکھوں ڈالر کی آمدنی چھپائی اور ان پر یہ جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ انہیں ایک اور مقدمے میں بھی سزا سنائے جانے کا امکان ہے جہاں کولمبیا ڈسٹرکٹ میں چل رہے ایک علیحدہ مقدمے میں ان پر غیرقانونی طور پر لابی کرنے کا الزام ہے۔ جج ٹی ایس ایلس کی جانب سے سزا سنائے جانے سے قبل مینافورٹ نے کہا کہ یہ کہنا انتہائی کم ہو گا کہ میں انتہائی شرمندہ ہوں تاہم انہوں نے اپنے عمل پر کوئی معافی نہیں مانگی اور جج نے سزا سانتے ہوئے اس عمل کو مدنظر رکھا۔

مینافورٹ نے 2016 کے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم کو چلایا تھا اور اس کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ بعدازاں 2016 انتخابات میں مبینہ طور پر روس کی مداخلت کی تحقیقات شروع ہوئیں تو اس دوران مینافورٹ کی جعل سازی کا پردہ فاش ہوا اور وہ مولر تحقیقات میں ٹرمپ کے پہلے ساتھی ہیں جنہیں سزا ہوئی ہے۔ تاہم ان پر یہ الزامات صدارتی مہم کے سلسلے میں نہیں لگائے گئے بلکہ گزشتہ سال جیوری نے ان پر فرد جرم عائد کی تھی جہاں ان پر الزام تھا کہ انہوں نے یوکرین میں کام کے دوران حاصل ہونے والی لاکھوں ڈالر کی آمدنی چھپائی۔

News Code 1888673

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 4 =