بھارتی فوج میں اصلاحات کے پہلے مرحلے کی منظوری

بھارتی وزیر دفاع نے فوج میں اصلاحات کے پہلے مرحلے کی منظوری دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع نے فوج میں اصلاحات کے پہلے مرحلے کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت 229؍ افسران کو ہیڈکوارٹرز سے نئے مقامات پر بھیجا جا رہا ہے۔ ڈپٹی چیف ملٹری آپریشنز اینڈ اسٹریٹجک پلاننگ کا عہدہ بھی تخلیق کیا گیا ہے جبکہ حقوق انسانی اور ویجیلنس کے ونگ بھی تشکیل دیے گئے ہیں۔ 12؍ مختلف اور آزاد تحقیق کے نتیجے میں عمل میں لائی گئیں اصلاحات کے تحت 13؍ لاکھ مسلح افواج کو بامقصد اور بامعنی بنایا جا رہا ہے تاکہ اس کی جنگی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جا سکے۔ اصلاحات میں اہم عہدوں کیلئے عمر کی حد کم کی جائے گی، بڑھتے اخراجات پر قابو پایا جائے گا اور فوج کی تعداد کو بھی متوازن کیا جائے گا۔ فوجی ہیڈکوارٹرز سے 20؍ فیصد فوجیوں کو محاذ پر فارورڈ مقامات پر پاکستان اور چین کی سرحد پر بھیجا جائے گا۔

News Code 1888670

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =