تاحال امریکی فوجیوں کی واپسی کا حکم نہیں دیا گیا، امریکی جنرل

امریکی سینٹرل کمانڈر کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خواہش کے باوجود افغانستان سے تاحال امریکی فوجیوں کی واپسی کا حکم نہیں دیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈر کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خواہش کے باوجود افغانستان سے تاحال امریکی فوجیوں کی واپسی کا حکم نہیں دیا گیا۔

جوزف ووٹل نے ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی کے سامنے اقرار کیا کہ ہمیں فوجیوں کی واپسی کے لیے کوئی ہدایت نہیں ملی، اس ضمن میں کوئی حکم نامہ وصول نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم موجودہ سیاسی صورتحال میں ابھی مذاکرات کے مرحلے پر ہیں اس لیے فوجیوں کی واپسی کا فیصلہ مناسب نہیں۔ جوزف ووٹل نے کہا کہ طالبان اور امریکہ کے مابین مذاکرات کے نتیجے میں کچھ مثبت نتائج سامنے آئے ہیں لیکن تسلی بخش پیش رفت نہیں ہوئی،اصل مسئلہ یہ ہے کہ طالبان تاحال افغان حکومت سے براہ راست مذکرات کے لیے آمادہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میری تجویز ہے کہ افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی کے فیصلے میں ہماری اتحادیوں اور افغان حکومت کی مشاورت شامل ہو۔

News Code 1888669

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 5 =