پاک بھارت تنازعہ ایٹمی جنگ کا باعث بن سکتا ہے، نیویارک ٹائمز

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق پاکستان اور بھارت میں حالیہ کشیدگی کے بعد کسی حد تک سکون اورکمی آگئی ہے لیکن یہ مسئلے کا حل نہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق پاکستان اور بھارت میں حالیہ کشیدگی کے بعد کسی حد تک سکون اورکمی آگئی ہے لیکن یہ مسئلے کا حل نہیں۔

امریکہ کے معروف اخبارنیویارک ٹائمزنے پاک بھارت کشیدگی اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنے اداریئے میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دنیا کی نظریں شمالی کوریا کے ہتھیاروں کے خطرے پرہیں لیکن شمالی کوریا نہیں بلکہ پاک بھارت تنازعہ ایٹمی جنگ کا باعث بن سکتا ہے۔ اگر پاکستان اور بھارت میں مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا تو اس کے ناقابل توقع اورخوفناک نتائج ہوسکتے ہیں۔ مسئلہ کشمیرکے ہوتے ایٹمی جنگ کا خطرہ برقراررہے گا، ہوسکتا ہے آئندہ تصادم اتنی آسانی سے نہ ٹلے۔

نیویارک ٹائمز نے اپنے ادارائیے میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عالمی برادری کی مداخلت کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مداخلت کرے، عالمی برادی کے دباؤ کے بغیر مسئلہ کشمیر کا دیرپا حل ممکن نہیں اور ایٹمی جنگ کا خطرہ برقرار رہے گا، دونوں ملک خطرناک حدود میں داخل ہوچکے ہیں لہذٰا اگلے تصادم کے نتائج بعید از قیاس ہوسکتے ہیں۔

News Code 1888668

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 5 =