ایران کی فوجی طاقت، عالم اسلام اور تمام مسلمانوں سے متعلق ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران کی فوجی طاقت اور قدرت عالم اسلام اور تمام مسلمانوں سے متعلق ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈرجنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ ایران کی فوجی طاقت اور قدرت ، عالم اسلام اور تمام مسلمانوں سے متعلق ہے۔ جنرل سلامی نے اہواز میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوزستان کی سرزمین دلیروں ، بہادروں،  شیروں اور ستاروں کی سرزمین ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج ایران میں طاقت و قدرت اسلام کے ہاتھ میں ہے اور یہ اسلام کی قدرت کی ایک معمولی سی جھلک ہے ہمارے دشمنوں کو سمجھ لینا چاہیے کہ اسلام کی اصلی طاقت اور قدرت کتنی زيادہ ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ ایران کی طاقت اور قدرت عالم اسلام اور تمام مسلمانوں سے متعلق ہے۔ اور اسلامی فتوحات کے لئے ایران تمام مسلمانوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

News Code 1888654

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 10 =