امریکہ کی اسرائیل اور عربوں کے درمیان ایران کے خلاف اتحاد کی کوشش ناکام ہوجائےگی

فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے رکن نے کہا ہے کہ امریکہ اپنے شوم منصوبے " معاملہ صدی " میں اسرائیل اور عربوں کے درمیان ایران کے خلاف اتحاد ایجاد نہیں کرسکتا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین اطلاع رسانی سینٹر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے رکن موسی ابو مرزوق نے کہا ہے کہ امریکہ  اپنے شوم منصوبے " معاملہ صدی" میں اسرائیل اور عربوں کے درمیان ایران کے خلاف اتحاد ایجاد نہیں کرسکتا۔ اس نے کہا کہ امریکہ کا معاملہ صدی شکست اور ناکامی سے دوچار ہوجائےگا۔ موسی ابومرزوق نے کہا کہ تمام فلسطینی معاملہ صدی کے خلاف ہیں اور عرب ممالک میں بھی اس سلسلے میں شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔ معاملہ صدی کو صرف سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادیوں کی حمایت حاصل ہے۔ اس نے کہا کہ مسئلہ فلسطینی آج بھی عرب اور اسلامی ممالک کا اصلی مسئلہ ہے۔

News Code 1888613

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =