اسرائيل امت عربی کا اصلی دشمن ہے، ایران نہیں

عرب پارلیمنٹ کے رکن نے بعض اسرائیل نواز عرب ممالک کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائيل امت عربی کا اصلی دشمن ہے ایران نہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عرب پارلیمنٹ کے رکن ظافر العانی نے بعض اسرائیل نواز عرب ممالک کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائيل امت عربی کا اصلی دشمن ہے ایران نہیں۔ انھوں نے کہا کہ عرب ممالک میں موجود بعض امریکی اور اسرائیل آلہ کار دشمن اور دوست کی جگہ کو بدلنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ممکن ہے بعض موارد میں عرب ممالک اور ایران کا نقطہ نظر ایک نہ ہو لیکن یہ اس بات کا باعث نہیں بن سکتا کہ امت عربی اپنے اصلی دشمن اسرائیل کو فراموش کردے اور اسرائیل کی جگہ ایران کو اپنا دشمن تصور کرنے لگے۔ العانی نے کہا کہ عرب اقوام اسرائیل کے ساتھ سیاسی روابط برقرار کرنے کے سخت خلاف ہیں۔  اس نے کہا کہ عرب پارلیمنٹ مسئلہ فلسطین کی حامی ہے اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار کرنے کے خلاف ہے کیونکہ اسرائیل امت عربی کا اصلی دشمن ہے۔

News Code 1888612

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =