پاکستانی فوج بھارت کے ہر حملے کا منہ توڑجواب دینے کیلئے پوری طرح تیار ہیں

پاکستانی فوج کے رابطہ عامہ " آئی ایس پی آر " کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ پاکستانی فوج بھارت کے ہر حملے کا منہ توڑجواب دینے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے رابطہ عامہ "  آئی ایس پی آر "  کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ پاکستانی فوج بھارت کے ہر حملے کا منہ توڑجواب دینے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر تناﺅ موجود ہے ، بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی جاری ہے، پاک فوج اس وقت مکمل طور پر چوکس اور دفاع کیلئے تیار ہے ، فوج اسی لئے ہوتی ہے کہ جب جارحیت کی جائے تو اس کا جواب دے، افواج پاکستان بھارتی جارحیت کا جواب دینے کیلئے پوری طرح تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا کودیکھنا ہوگا کہ وہ کہاں تک جانا چاہتے ہیں ، اس سے اگلا پوائنٹ بہت دور تک جائے گا اور مشکل ہوگا ، پاکستان نہیں چاہتا کہ خطے کا امن متاثر ہو، عالمی برادری پاکستان اور بھارت کے درمیان امن دیکھنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پلوامہ واقعہ کے بعد وزیر اعظم نے بھارت کو پیشکش کی تھی کہ کوئی ثبوت ہے تو لیکر آئیں ، اگرکسی نے پاکستان سرزمین کو استعمال کیاہے تو ہم اپنے مفاد میں اس کے خلاف کارروائی کریں گے ، اب بھارت نے ڈوزیئر بھیجا ہے ، اس کو متعلقہ وزارتیں دیکھ رہی ہیں ، اس پر تفتیش کرنے کیلئے کارروائی کی جائیگی اور جوبھی نتیجہ آئیگا ، وہ شیئر کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر تمام سیاسی پارٹیوں نے اتفاق رائے کیا تھا اور اس پر عمل در آمد شروع ہوگیا تھا ، اس کیلئے خصوصی عدالتیں اور فورس بننی تھیں حالانکہ اس وقت کوئی پلوامہ نہیں ہوا تھا اور نہ ایف اے ٹی ایف تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اس پلان پر 2014سے عمل جاری ہے ، فلاح انسانیت اور جماعت الدعوة پر پابندی کا فیصلہ جنوری میں کرلیا گیا تھا اور اس میں فوج کی خواہش بھی شامل تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے لئے جن پوائنٹس پر عمل کرنا تھا وہ بھی کیا جارہاہے ، یہ سب کچھ ہم اپنے مفاد کیلئے کررہے ہیں۔

News Code 1888609

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 5 =