پاکستان نے وہابی جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر پابندی عائد کردی

پاکستانی حکومت نے وہابی جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر پابندی لگا دی ہے۔ وزارت داخلہ نے پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی حکومت نے وہابی جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر پابندی لگا دی ہے۔ وزارت داخلہ نے پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق دونوں تنظیموں پر انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت پابندی لگائی گئی ہے۔ دونوں وہابی تنظیموں کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے شیڈول ون میں شامل کر دیا گیاہے۔دونوں تنظیموں کا تعلق حافط سعید سے ہے جس نے اس سے قبل لشکر طیبہ جیسی دہشت گرد تنظیم کی بنیاد ڈالی تھی۔

News Code 1888607

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 9 =