پاکستانی حکومت کا جیش محمد کے سربراہ کو گرفتار کرنے پر غور

پاکستانی حکومت ، وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کو حراست میں لینے پر غور کررہی ہے جبکہمسعود اظہر کے بھائی کو گرفتارکرلیا گيا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی حکومت ، وہابی دہشت گرد اور  کالعدم تنظیم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کو حراست میں لینے پر غور کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وزرات داخلہ میں اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مولانا مسعود اظہر کے بھائی کی گرفتاری کا فیصلہ کیا گیا تاہم وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم  جیش محمد کے سربراہ کو حراست میں لینے کا فیصلہ نہیں ہوا۔ وزیراعظم عمران خان جن کے پاس وزارت داخلہ کا قلمدان بھی ہیں، وہی مولانا مسعود اظہر کی گرفتاری کا حتمی فیصلہ کریں گے۔ وزارت داخلہ کے  ذرائع کے مطابق مولانا مسعود اظہر کی گرفتاری کے حوالے سے حتمی فیصلہ 24 گھنٹوں میں متوقع ہے۔

News Code 1888605

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 12 =