پاکستان نے دہشت گرد تنظیم جیش محمد سے منسلک 44 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا

پاکستان کے وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گرد تنظیم جیش محمد سے منسلک 44 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں مفتی عبدالروف اور حماد اظہر بھی شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسیا الیوم نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گرد تنظیم جیش محمد سے منسلک 44 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں مفتی عبدالروف اور حماد اظہر بھی شامل ہیں۔پاکستان کے وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ جیش محمد جیسی وہابی کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی ہمارا اپنا فیصلہ ہے،کسی دباؤ میں یہ اقدامات نہیں کررہے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ جیش محمد جیسی کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائیاں نیشنل ایکشن پلان کے عین مطابق ملکی مفاد میں کی جارہی ہیں۔ شہریار آفریدی نے واضح کیا کہ پاکستان کی واضح پالیسی ہے کہ پاکستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی 2 ہفتے تک جاری رہے گی،مزید ثبوت ملے تو فوری کارروائی کریں گے۔سکریٹری داخلہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں فلاح انسانیت اورجماعت الدعوۃ کالعدم قرار دی جائےگی۔

News Code 1888603

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 10 =