صدر حسن روحانی کا دورہ عراق اہم/ تہران اور بغداد کے تعلقات کسی اور کے خلاف نہیں

عراق کے صدر برہم صالح نے ایرانی صدر حسن روحانی کے دورہ عراق کو اہم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور عراق کے باہمی تعلقات کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے صدر برہم صالح نے ایرانی صدر حسن روحانی کے دورہ عراق کو اہم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور عراق کے باہمی تعلقات کسی اور ملک کے خلاف نہیں ہیں۔ عراقی صدر نے کہا کہ ایران کے صدر عنقریب بغداد کا دورہ کریں گے ۔ایرانی صدر کا دورہ عراق بہت ہی اہم ہے۔ ایران اور رعاق کے درمیان اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائےگا دونوں ممالک کی مصلحت کا قتاضا یہ ہے کہ دونوں کے باہمی تعلقات مضبوط اور مستحکم ہوں۔ صدر برہم صالح نے کہا کہ ایران خطے کا اہم ملک ہے۔ایران نے عراق سے داعش کے خاتمہ میں عراقی حکومت اور عوام کی بہت بڑی مدد کی ہے جسے ہم فراموش نہیں کرسکتے۔ انھوں نے کہا کہ خطے سے دہشت گردوں کے خاتمہ میں ایران کو اہم کردار ہے۔ اطلاعات کے مطابق صدر حسن روحانی آئندہ ہفتہ عراق کا دورہ کریں گے۔

News Code 1888595

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 5 =