کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 علیحدگی پسند ہلاک

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں مزید 2 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں مزید 2 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے۔ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے تڑال میں بھارتی فوجیوں نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے 2 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کر دیا۔ سرچ آپریشن کے بعد وادی بھر میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے، بھارتی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی اور شیلنگ کا استعمال کیا۔ دو روز قبل بھی بھارتی فوج کے سرچ آپریشن کے دوران 2 علیحدگی پسند جب کہ سیکیورٹی فورسز کے 5 اہلکار بھی ہلاک ہوئے تھے۔

News Code 1888591

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 3 =