امریکہ کا بھارت کا اہم تجارتی فائدہ ختم کرنے کا فیصلہ

امریکہ نے بھارت کو حاصل تجارتی فائدہ اٹھانے والے ترقی پذیر ملک کا درجہ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے بھارت کو حاصل تجارتی فائدہ اٹھانے والے ترقی پذیر ملک کا درجہ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کو خط کے ذریعے بھارت کے خلاف فیصلے سے آگاہ کردیا۔ خط میں ٹرمپ نے موقف اپنایا ہے کہ بھارت اپنی منڈیوں تک امریکا کو رسائی دینے کی یقین دہانیاں کرانے میں ناکام رہا جبکہ تجارتی مفاد لینے کے لیے بھارت یقین دہانیاں کرانےمیں ناکام رہا جس کے باعث امریکہ نے بھارت کو دیے گئے جی ایس پی کا درجہ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ واضح رہے کہ امریکہ کے جی ایس پی پروگرام کے تحت بعض ممالک کو اشیاء پر ٹیکس سے استثنا حاصل ہے، ترقی پذیر ممالک میں اقتصادی نمو کے لیے پروگرام پر یکم جنوری 1976سے عمل کیا جارہا ہے جبکہ امریکہ کی جانب سے جی ایس پی کا درجہ تجارتی ایکٹ 1974 کے تحت دیا جاتا ہے۔

News Code 1888589

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 6 =