پاکستانی بحریہ نے اپنے سمندری زون میں موجود بھارتی آبدوز کا سراغ لگا لیا

پاکستانی بحریہ کے ترجمان کے مطابق پاکستانی بحریہ نے اپنے سمندری زون میں موجود بھارتی آبدوز کا سراغ لگا کر اسے پاکستان کے پانیوں میں داخل ہونے سے روک دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی بحریہ کے ترجمان کے مطابق پاکستانی بحریہ نے اپنے سمندری زون میں موجود بھارتی آبدوز کا سراغ لگا کر اسے پاکستان کے پانیوں میں داخل ہونے سے روک دیا۔ ترجمان کے مطابق امن قائم رکھنے کی حکومتی پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے بھارتی آبدوز کو نشانہ نہیں بنایا گیا جو پاکستان کی امن پسندی کا غماز ہے، اس واقعہ سے سبق حاصل کرتے ہوئے بھارت کو بھی امن کی طرف راغب ہونا چاہیے، پاک بحریہ کا جدید ٹیکنالوجی سے لیس بھارتی آبدوز کا سراغ لگا لینا بھارتی بحریہ کی ناکامی ہے، نومبر 2016 کے بعد یہ دوسرا موقع ہے جب پاکستانی بحریہ نے بھارتی آبدوزکا سْراغ لگایا۔

News Code 1888588

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 5 =