بھارت میں بندروں سے حملے سے 2 افراد ہلاک

بھارت میں بندروں نے نے اترپردیش میں ایک ہی دن میں دو لوگوں کو جان سے مار دیا، جن میں ایک 60 سالہ خاتون بھی شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں بندروں نے نے اترپردیش میں ایک ہی دن میں دو لوگوں کو جان سے مار دیا، جن میں ایک 60 سالہ خاتون بھی شامل ہیں۔ بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے مولاگڑھ کے گاؤں میں بندروں کے غول نے ایک کھانے بنانے میں مصروف 60 سالہ خاتون پر اچانک حملہ کردیا اور اتنی بری طرح اسے نوچا اور مارا کہ وہ بوڑھی عورت جان سے چلی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک اور واقعہ اس گائوں سے کچھ میل دو دیکھنے میں آیا جہاں دور بندروں کے ایک غول نے چھت کے کنارے پر کھڑے ایک 20 سال کے نوجوان پر ایسا ہلہ بولا کہ وہ نیچے جاگرا اور زخموں کی تاب نہ لاکر مر گیا۔ دوسری جانب یہ بھی کہا جارہا ہے کہ صرف اترپردیش کے گاؤں ہی نہیں بلکہ دیگر شہری علاقوں میں بھی بندروں کی بھرمار ہوگئی ہے۔ جو رہائشیوں کے لیے سخت خطرہ بنتے جارہے ہیں مگر حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی اقدام نہیں کیا جارہا۔

News Code 1888587

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 7 =