پانچ سے زیادہ مقامات پر بھارتی حملوں کی اطلاع ملی تھی، محمود قریشی

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت کا پاکستان کے 5 سے زائد مقامات پر حملہ کرنے کا منصوبہ تھا جس کی ہمیں پیشگی اطلاع ملی تھی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت کا پاکستان کے 5 سے زائد مقامات پر حملہ کرنے کا منصوبہ تھا جس کی ہمیں پیشگی اطلاع ملی تھی۔

جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں بھارت کی طرف سے 5 سے زائد مقامات پر حملے کا خدشہ تھا لیکن ہماری افواج کے الرٹ ہونے، پکی انٹیلی جنس معلومات ہونے اور سفارتی و ملٹری روابط نے بھارت کو حملے سے روکنے میں کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 26 فروری کو بھارت نے پاکستان پر جارحیت کی پہلی کوشش اوکاڑہ اور بہاولپور کی طرف سے کی اور بھارتی جہازں کی فارمیشن نے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن، پاک فضائیہ نے انہیں پیچھے دھکیلا اور واپس جانے پر مجبور کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے دوسری کوشش لاہور سیالکوٹ سرحد کی طرف سے کی، دوبارہ پاک فضائیہ کے طیاروں نے انہیں پیچھے دھکیلا، جبکہ تیسری بڑی فارمیشن نے مظفر آباد ایل او سی کی طرف سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی جس میں کچھ جہاز واپس لوٹ گئے لیکن ایک جتھا پاکستان میں 4 سے 5 نوٹیکل مائیلز اندر آیا اور کارروائی کی اور جب ہمارے جہاز ان کے پیچھے گئے تو وہ بھی واپس لوٹ گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے پھر دوسرے روز جواب دیا اور بھارت کے 2 طیارے گرائے۔

News Code 1888585

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 7 =