میں امن کے نوبیل انعام کا حقدار نہیں، پاکستانی وزیراعظم

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امن کے نوبیل انعام کا حقدار نہیں تاہم جو مسئلہ کشمیر کو حل کرے گا وہ نوبیل انعام کا حقدار ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امن کے نوبیل انعام کا حقدار نہیں تاہم جو مسئلہ کشمیر کو حل کرے گا وہ نوبیل انعام کا حقدار ہوگا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کا کہنا تھا کہ امن کے نوبیل انعام کا حقدار نہیں، نوبیل انعام کا حقدار وہ ہوگا جو مسئلہ کشمیر کو عوامی خواہشات کے مطابق حل کرے گا اور خطے کے لیے امن و ترقی کی راہیں ہموار کرے گا۔

پاکستانی وزیراعظم پاکستان عمران خان کے بھارتی پائلٹ کو واپس بھجوانے کے فیصلے سے لوگ متاثر ہو کر انہیں نوبیل انعام دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

News Code 1888577

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 7 =