بالاکوٹ میں تباہی کا بھارتی دعویٰ بے بنیاد ہے، امریکی تھنک ٹینک

امریکی تھنک ٹینک کے مطابق سیٹلائٹ تصویروں سے ثابت ہوتا ہے کہ بھارت کا پاکستانی علاقے بالا کوٹ میں عمارت کی تباہی کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی تھنک ٹینک کے مطابق سیٹلائٹ تصویروں سے ثابت ہوتا ہے کہ بھارت کا پاکستانی علاقے بالا کوٹ میں عمارت کی تباہی کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔ امریکی تھنک ٹینک ایٹلانٹک کونسل کی ڈیجیٹیل فورنزک ریسرچ لیب کے مطابق 25 فروری سے 27 فروری تک کی سیٹلائٹ تصاویر کے موازنے سے ثابت ہوتا ہے کہ بھارتی طیارے کسی بھی عمارت کو تباہ کرنے میں ناکام رہے۔امریکی تھنک ٹینک نے پاکستانی موقف کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی طیاروں نے کھلے جنگل میں بم گرائے جس سے چیڑ کے چند درختوں کے علاوہ کسی چیز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، اس پہاڑی پر ایک ہی عمارت ہے جو اب تک اپنی جگہ پر موجود ہے۔ اٹلانٹک کونسل کے ریسرچر مارک شیلڈنگ نے میڈیا پر گردش کرتی تصاویر سے یہ بھی ثابت کیا کہ بھارت نے حملے میں اسرائیلی ساختہ سپائس بم گرائے تھے جس سے کوئی بڑی تباہی نہیں ہوئی۔

News Code 1888571

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 8 =