اترپردیش میں کلاشنکوف رائفل فیکٹری کا افتتاح

بھارت کی ریاست اترپردیش میں روس کے اشتراک سے تیار شدہ کلاشنکوف رائفل فیکٹری کا افتتاح کر دیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی ریاست اترپردیش میں روس کے اشتراک سے تیار شدہ کلاشنکوف رائفل فیکٹری کا افتتاح کر دیا گیا۔ بھارتی وزیراعظم مودی نے اترپردیش کے قصبے امیٹھی میں اے کے203 کلاشنکوف رائفل فیکٹری کا افتتاح کیا۔ بھارتی وزیراعظم نے اس موقع پر روسی صدر پوتن کا شکریہ ادا کیا۔ اتر پردیش کے وزیراعلیٰ ادیتیاناتھ کا کہنا تھا کہ اب ساڑھے سات لاکھ اے کے203 رائفلز ہمارے جوانوں کے ہاتھوں میں ہوں گی۔

News Code 1888568

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 1 =