اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں کے خلاف بربریت کا سلسلہ جاری ہے ۔ اسرائیلی فوج کی تازہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں کے خلاف بربریت کا سلسلہ جاری ہے ۔ اسرائیلی فوج کی تازہ فائرنگ  کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے راملہ کے مغرب میں واقع نعمہ گاؤں میں فائرنگ کرکے 2 فلسطینی جوانوں کو شہید کردیا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فلسطینی جوان اسرائیلی فوج کے خلاف کارروائی کرنا چاہتے تھے۔ اطلاعات کے مطابق 3 فلسطینی جوان ایک کار پر سوار تھے جن پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کردی ۔ فائرنگ کے نتیجے میں 2 فلسطینی جوان شہید ہوگئے جبکہ ایک جوان زخمی ہوگیا۔

News Code 1888565

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 2 =