امریکہ میں طوفانی بگولے کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک

امریکہ کی ریاست الاباما میں طوفانی بگولے نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی ریاست الاباما میں طوفانی بگولے نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق شدید طوفان نے کئی گھروں کو تباہ کردیا جبکہ کئی درخت بھی جڑ سے اکھاڑ دیئے ۔امریکی محکمہ موسمیات نے وارننگ کا دائرہ کار فلوریڈا،جارجیا اور ساؤتھ کیرولائنا تک پھیلادیا ہے۔ امریکی حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ اندھیرے اور موسمی صورتحال کے باعث امدادی کوششیں فی الحال روک دی گئی ہیں۔

News Code 1888562

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 7 =