لاذقیہ میں دہشت گردوں کا حملہ/ 46 دہشت گرد ہلاک اور 20 شامی فوجی جاں بحق

شام کے علاقہ لاذقیہ میں داعش اور القاعدہ سے تعلق رکھنے والے وہابی دہشت گردوں نے شامی فوج کے خلاف بڑا حملہ کیا جس میں 20 شامی فوجی جاں بحق ہوگئے جبکہ شامی فوج کی جوابی کارروائی میں 46 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں داعش اور  القاعدہ سے تعلق رکھنے والے وہابی دہشت گردوں نے لاذقیہ میں شامی فوج کے خلاف بڑا حملہ کیا جس میں 20 شامی فوجی جاں بحق ہوگئے جبکہ شامی فوج کی جوابی کارروائی میں 46 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ علاقہ امن کے علاقوں میں شامل ہے ۔ داعش دہشت گردوں نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شامی فوج پر حملہ کردیا جبکہ شامی فوج نے جوابی کارروائی کرکے 46 داعش اور القاعدہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ ادھر روسی وزیر خارجہ نے ترکی پر زوردیا ہے کہ وہ ادلب میں امن کے سلسلے میں کئے گئے اپنے وعدوں پر عمل کرے۔

News Code 1888558

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 8 =