افغانستان میں سیلاب سے کم ازکم 20 افراد جاں بحق

افغانستان کے جنوبی صوبے قندہار میں گزشتہ چند روز سے جاری موسلادھار بارش کے نتیجے میں سیلاب سے کم ازکم 20 افراد جاں بحق اور کئی گھر تباہ ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے جنوبی صوبے قندہار میں گزشتہ چند روز سے جاری موسلادھار بارش کے نتیجے میں سیلاب سے کم ازکم 20 افراد جاں بحق اور کئی گھر تباہ ہوگئے۔ صوبے کے گورنر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق قندہار میں گزشتہ 7 برس کے دوران یہ بدترین سیلاب ہے اور شدید بارش کے باعث امدادی کاموں میں بھی رکاوٹ ہے۔ ادھراقوام متحدہ کے ادارے کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قندہار میں گزشتہ چند روز سے جاری بارش سے آنے والے سیلاب نے کئی گھروں کو بہا دیا ہے اور کم ازکم 20 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ رات سے کم ازکم 10 افراد لاپتہ ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں اور 2 ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ صوبے کے گورنر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق قندہار میں گزشتہ 7 برس کے دوران یہ بدترین سیلاب ہے۔

News Code 1888554

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 5 =