کانگریس نے مودی سرکار سے بالا کوٹ حملے کے ثبوت مانگ لیے

بھارت میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کانگریس پارٹی نے مودی سرکار سے بالا کوٹ حملے کے تصویری ثبوت مانگ لیے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کانگریس پارٹی نے مودی سرکار سے بالا کوٹ حملے کے تصویری ثبوت مانگ لیے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کانگریس پارٹی کے جنرل سیکریٹری ڈگ وجے سنگھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارتی فضائیہ کی جانب سے بالاکوٹ پر حملے پر سوال نہیں اٹھاتے لیکن وہ سمجھتے ہیں بھارتی حکومت کو اس کے ثبوت سامنے لانے چاہیئں، حملے سے پہلے اور بعد کی تصاویر سیٹلائٹ کی مدد سے باآسانی حاصل کی جاسکتی ہیں۔ ممبئی حملوں سے متعلق مودی کی باتوں پر کانگریس رہنما کا کہنا تھا کہ انہوں نے دنیا میں مودی سے بڑا جھوٹا شخص نہیں دیکھا۔

News Code 1888539

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 12 =