بھارتی اخبار نے بھارتی حکومت کا دعوی مسترد کردیا

بھارتی اخبار نے بھارتی حکومت اور فوج کے اس دعوے کو مسترد کردیا ہے جس میں پاکستان کے علاقے بالاکوٹ میں بھارتی فضائیہ کے ہوائی حملے میں 300 دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعوی کیا گيا تھا۔

مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس نے بھارتی حکومت اور فوج کے اس دعوے کو مسترد کردیا ہے جس میں پاکستان کے علاقے بالاکوٹ میں بھارتی فضائیہ کے ہوائی حملے میں  300 دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعوی کیا گيا تھا۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق26 فروری کو رات گئے بھارتیہ فضائیہ نے بالاکوٹ پر جو حملہ کیا وہ ٹیکنیکل اور گراؤنڈ انٹیلی جنس کے لحاظ سے محدود تھا۔بھارتی اخبار کے مطابق بالاکوٹ میں بھارتی حکومت اور فورسز کے 300  دہشت گردوں کی ہلاکتوں کا اندازہ صرف قیاس آرائیوں پر مبنی ہے ہلاکتوں کے کوئی شواہد موجود نہیں ہیں ۔

News Code 1888529

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =