تھائی لینڈ میں ہاتھی نے گاؤں میں گھس کر تباہی مچادی

تھائی لینڈ کے چانتھا ٹاؤن میں بھوک سے بے حال ہاتھی نے مقامی آبادی میں گھس کر دکانوں کو تباہ کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تھائی لینڈ کے چانتھا ٹاؤن میں بھوک سے بے حال ہاتھی نے مقامی آبادی میں گھس کر دکانوں کو تباہ کردیا۔ اطلاعات کے مطابق تھائی لینڈ کے چانتھا ٹاؤن میں ایک آوارہ ہاتھی کھانے کی تلاش میں جنگل سے نکلا اورپہلے سڑک بلا ک کردی اور پھر آبادی میں گھس آیا اور کئی دکانوں میں گھس کر نہ صرف اپنی بھوک مٹائی بلکہ لوگوں کی چیزوں کا کباڑہ بھی نکال دیا۔ لیکن اس واقعہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

News Code 1888528

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =