ہندوستان نے پاکستانی شہری شاکراللہ کی میت پاکستان کے حوالے کردی

پاکستان کی طرف سے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے جواب میں بھارت نے اپنی جے پور جیل میں ہندو انتہا پسندوں کے تشدد سے ہلاک ہونےوالے پاکستانی شہری شاکراللہ کی میت پاکستان کے حوالے کردی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی طرف سے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے جواب میں بھارت نے اپنی جے پور جیل میں ہندو انتہا پسندوں کے تشدد سے ہلاک ہونےوالے پاکستانی شہری شاکراللہ کی میت پاکستان کے حوالے کردی۔جے پور راجستھان کی جیل میں قیدشاکراللہ کو20 فروری کو انتہاپسند قیدیوں نے پتھروں سے حملہ کرکے قتل کردیا تھا ۔شاکراللہ کی میت راجستھان کے ایک اسپتال کے سردخانے میں رکھی گئی تھی جب کہ میت واپس لانے کے لیے نئی دہلی میں پاکستانی سفارتخانے نے اہم کردار ادا کیا۔ بھارتی حکام کی جانب سے شاکر اللہ کی میت کو واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا ۔ اس موقع پر میت لینے کے لیے مقتول کی فیملی بھی واہگہ بارڈر پر موجود تھی۔

News Code 1888526

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 1 =