افغانستان میں طالبان کے حملے میں 25 فوجی ہلاک

افغانستان میں فوجی بیس پر طالبان دہشت گردوں کے حملے میں 25 فوجی ہلاک جبکہ 20 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں فوجی بیس پر طالبان دہشت گردوں کے حملے میں 25 فوجی ہلاک جبکہ 20 دہشت گرد بھی مارے گئے۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند میں فوجی کیمپ پر طالبان دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 25 فوجی ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 20 طالبان دہشت گرد مارے گئے۔

طالبان دہشت گردوں نے اس فوجی کیمپ پر 48 گھنٹے کے اندر تین بار حملہ کیا ، دوطرفہ گھمسان کی جنگ کے بعد طالبان بھاگنے پر مجبور ہوگئے ۔

News Code 1888525

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =