سعودی عرب کے مشیر خارجہ  پاکستان کے بجائے پہلے بھارت کا دورہ کریں گے

سعودی عرب کے مشیر خارجہ عادل الجبیر کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے اب وہ پہلے پاکستان کے بجائے بھارت کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے مشیر  خارجہ عادل الجبیر کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے اور وہ پہلے پاکستان کے بجائے بھارت کا دورہ کریں گے۔جمعرات کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا تھا کہ سعودی مشیر خارجہ عادل الجبیر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا اہم پیغام لے کر جمعہ کو پاکستان آئیں گے، تاہم گزشتہ روز سعودی مشیر خارجہ پاکستان نہیں آئے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر آج بھی پاکستان نہیں آئیں گے اور ان کے دورے کے شیڈول میں تبدیلی ہوگئی ہے۔ اتوار کو عادل الجبیر کی پاکستان آمد متوقع ہے جس کی حتمی تفصیلات زیر غور ہیں تاہم اس سے قبل وہ پہلے بھارت کا دورہ کریں گے۔

News Code 1888521

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 7 =