شامی فوج کی النصرہ فرنٹ کے ٹھکانے پر گولہ باری

شامی فوج نے صوبہ حماہ میں وہابی دہشت گرد تنظیم النصرہ فرنٹ کے ٹھکانے پر شدید گولہ باری کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فوج نے صوبہ حماہ میں  وہابی دہشت گرد تنظیم النصرہ فرنٹ کے ٹھکانے پر شدید گولہ باری کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق شامی فوج نے النصرہ فرنٹ کے خلاف نئے حملے کا آغاز کیا ہے اس حملے میں صوبہ حماہکے  شمال میں واقع حویز گاؤں میں النصرہ فرنٹ کے ٹھکانے پر گولہ باری کی گئی ہے۔اس حملے میں النصرہ فرنٹ کے متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

News Code 1888520

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =