ایران کی حزب اللہ لبنان کے خلاف برطانوی اقدام کی شدید مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں حزب اللہ لبنان کے خلاف برطانوی اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایک بیان میں حزب اللہ لبنان کے خلاف برطانوی اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ حزب اللہ لبنان ایک سیاسی، سماجی اور اجتماعی تنظیم ہے اور لبنانی عوام کے حوالے سے اس کی خدمات نمایاں ہیں۔۔ بہرام قاسمی نے کہا کہ لبنان کی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کی متعدد نشستیں ہیں ، حزب اللہ لبنانی کابینہ میں بھی موجود ہے۔ اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں حزب اللہ کا ماضی درخشاں ہے جس نے متعدد مواقع پر لبنانی عوام اور لبنان کی سرحدوں کا بھر پور دفاع کیا ہے اور جسے لبنانی عوام کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔ ایران حزب اللہ کو لبنان کی قانونی اور جائز تنظیم سمجھتا ہے اور ایران کی طرف سے حزب اللہ کی حمایت کا سلسلہ جاری رہےگا حزب اللہ کے خلاف برطانوی اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے۔

News Code 1888518

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 6 =