پاک بھارت فوج کے درمیان ایل او سی پرفائرنگ کا تبادلہ جاری

بھارتی اور پاکستانی فوجیوں کے درمیان ایل او سی پر فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان کے 2 شہری جبکہ ہندوستان کے بھی متعدد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی اور پاکستانی  فوجیوں کے درمیان ایل او سی پر فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان کے 2 شہری جبکہ ہندوستان کے بھی متعدد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایل او سی پر بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ جاری ہے ،جس کے نتیجے میں 2 شہری جاں بحق ہو گئے جبکہ خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے کوٹلی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ادھر ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی پونچھ اور راجوری ضلعوں کے سرحدی علاقوں میں پاکستانی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد  جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔

News Code 1888514

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 15 =