بھارتی پائلٹ کی رہائی کسی دباؤ میں نہیں کی

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے حوالے سے کسی بھی دباؤ یا مجبوری کا تاثر مسترد کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے حوالے سے کسی بھی دباؤ یا مجبوری کا تاثر مسترد کردیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان غیر ریاستی عناصر کو ملک اور خطے کے امن کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دے گا، ہم شدت پسند گروہوں کے خلاف کارروائی کا ارادہ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت کسی ملیشیا یا دہشت گرد تنظیم کو ہتھیاروں کے استعمال اور ان کے ذریعے دہشت گردی کے پھیلاؤ کی اجازت نہیں دے گی، اگر کوئی گروپ ایسا کرتا ہے تو حکومت ان کے خلاف کارروائی کا ارادہ رکھتی ہے۔وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ خطے کے امن کو سیاست کی نذر نہ کیا جائے۔شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان ماضی میں نہیں جانا چاہتا لیکن اگر ماضی میں گئے تو پھر یہ بھی دیکھنا پڑے گا کہ پارلیمنٹ پر حملہ کیسے ہوا، پٹھان کوٹ اور اوڑی میں کیا ہوا، یہ ایک لمبی داستان ہے۔انھوں نے کہا کہ اگر ہمیں جیش محمد سے متعلق شواہد دیے گئے تو کارروائی ہوگی۔

News Code 1888513

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =