مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی پولیس نے پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیراحمد پر خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے سلسلے میں فرد جرم عائد کردی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ کی ساؤتھ یارک شائر کاؤنٹی کی پولیس نے دارالامرا کے رکن لارڈ نذیراحمد کے علاوہ محمد فاروق اور محمد طارق نامی افراد کے خلاف خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی فرد جرم عائد کی ہے، تینوں افراد کو 19 مارچ کو شیفلڈ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لارڈ نذیر احمد پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انھوں نے ایسی خواتین سے جنسی تعلقات قائم کیے جو ان کے پاس مدد کےلئے آئی تھیں، ان میں سے ایک طاہرہ زمان نامی خاتون بھی شامل ہیں جو براہ راست منظر عام پر آئی تھیں۔ لارڈ نذیر اپنے اوپر عائد الزامات سے انکار کرتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ